حصہ نمبر ۲ خُدا بیٹے پر ایمان کا اِقرار cover art

حصہ نمبر ۲ خُدا بیٹے پر ایمان کا اِقرار

حصہ نمبر ۲ خُدا بیٹے پر ایمان کا اِقرار

Listen for free

View show details

About this listen

مسیح تخلیق سے پہلے ہی حتیٰ کہ پیشتر وجود رکھتا تھا (افسیوں ۱:۴)۔اُس ارادہ کی وضاحت کرتے ہوئے جو خُدا حتیٰ کہ تخلیق سے پیشتر رکھتا تھا، پولُسؔ نے فرمایا، ” تاکہ زمانوں کے پُورے ہونے کا اَیسا اِنتِظام ہو کہ مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے۔ خواہ وہ آسمان کی ہوں خواہ زمِین کی۔ “ (اِفسیوں ۱:۱۰)۔
اپنی مرضی پوری کرنے کے لئے، خُدا نے اپنے اِکلوتے بیٹے کو بھیجا، جس کا وہ وعدہ کر چکا تھا اور جو اِس زمین پر، ممسوح ہوگا۔ خُدا کے اِس بیٹے کا خاندانی نسب نامہ اُس عہد میں زیادہ تفصیل سے ظاہر کِیا گیا ہے جو خُدانے ابرہامؔ کے ساتھ قائم کِیا تھا—یعنی، وہ ابرہامؔ کی نسل میں سے ایک کے طورپرآئے گا، اور تمام قومیں اُس کے وسیلہ سے برکت پائیں گی(پیدائش ۲۲:۱۷۔۱۹)۔یہ خُدا کا وعدہ تھا۔
یعقوبؔ نے اپنی مرنے کی گھڑی پر، جب کہ اپنے بیٹوں کو برکت دیتے ہوئے، بھی کہا کہ مسیحا یہوداہؔ کی نسل میں سے آئے گا (پیدائش ۴۹:۱۰)۔ بعد کے دَور کے نبیوں نے حتیٰ کہ زیادہ تفصیل سے مسیحا کی خوبیاں اور خدمات ظاہر کیں۔ یسعیاہ۵۳ باب کے مطابق، یہ نبوت کی گئی تھی کہ مسیح اپنے آپ پر اپنے لوگوں کے گناہ اُٹھائے گا، مصلوب ہوگا، لوگوں کے ہاتھوں سے دُکھ اُٹھائے گا اور وہ اُسے ردّکر دیں گے، اوروہ بالآخر مرے گا اور دفن ہوگا۔

https://www.bjnewlife.org/
https://youtube.com/@TheNewLifeMission
https://www.facebook.com/shin.john.35

What listeners say about حصہ نمبر ۲ خُدا بیٹے پر ایمان کا اِقرار

Average Customer Ratings

Reviews - Please select the tabs below to change the source of reviews.

In the spirit of reconciliation, Audible acknowledges the Traditional Custodians of country throughout Australia and their connections to land, sea and community. We pay our respect to their elders past and present and extend that respect to all Aboriginal and Torres Strait Islander peoples today.