Episodes

  • کرکٹ پریمئر لیگ منعقد کرنے والی کرکٹ اکیڈمی میں سابق باکسر اور رگبی کھلاڑی انتھونی منڈین کیا کر رہے ہیں؟
    Nov 17 2025
    سڈنی میں قائم پیسرز کرکٹ اکیڈمی کرکٹ کی آسٹریلین پریمئر لیگ منعقد کر رہی ہے۔پیسرز کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ سہیل شاہ کا کہنا ہے کہ یہ لیگ نہ صرف ملٹی کلچرل کمیونٹی اور بین الاقوامی کرکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرے گی بلکہ کرکٹرز کو آسٹریلیا کی ثقافت کا تجربہ فراہم کے گی۔ ایک کرکٹ اکیڈمی میں آسٹریلیا کے سابقہ مایہ ناز باکسر اور رگبی کھلاڑی انتھونی مانڈین کس طرح اس کرکٹ اکیڈمی کا حصہ ہیں۔ تفصیل سنئے پیسرز کرکٹ اکیڈمی کے بانی اور سربراہ سہیل شاہ سے اس پوڈ کاسٹ میں۔
    Show More Show Less
    7 mins
  • آسٹریلیا میں اپنی کارکردگی سے پہچان بنانے والے پاکستانی ہاکی کھلاڑی عبداللّٰہ بابر اور محمد شیراز ملک
    Dec 1 2025
    آسٹریلیا کے مختلف ہاکی کلبز میں اپنی غیر معمولی مہارت اور شاندار کھیل سے پہچان بنانے والے پاکستانی نژاد ہاکی اسٹارز عبداللّٰہ بابر اور محمد شہراز ملک، بین الاقوامی اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر چکے ہیں۔ اسی تناظر میں SBS اردو کے نئے پوڈکاسٹ میں آسٹریلیا آنے والے ان کھلاڑیوں سے ان کی کامیابیوں، چیلنجز اور آسٹریلیا کے مضبوط کھیلوں کے ڈھانچے کے بارے میں خیالات پر مبنی ویڈیو کہانی دیکھئے اور سنئے۔
    Show More Show Less
    13 mins
  • اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دیدیا
    Dec 12 2025
    پاکستان کے نامور باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی فائٹ کا اعلان کر دیا اور پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا سیریز میں شامل۔
    Show More Show Less
    6 mins
  • شاداب خان کیا اس سیزن میں سڈنی تھنڈر میں اپنا جادو دکھا سکیں گے؟
    Dec 23 2025
    شاداب خان نے انجری سے واپسی کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب خود کو پہلے سے زیادہ فِٹ اور پُراعتماد محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شائقین ان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، جبکہ شاداب اس سیزن میں سڈنی تھنڈر کے لیے شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پُرجوش ہیں۔
    Show More Show Less
    3 mins
  • اسپورٹس راونڈ اپ: تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ آج باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا
    Dec 25 2025
    لمبی اننگز کھیلنے کے شوقین سمیر منہاس کے چرچے اور پاکستان کے سلطان گولڈن دوبارہ میدان میں اترنے کے لئے تیار۔
    Show More Show Less
    6 mins
  • Pakistani cricket stars in the Big Bash League thank Australian fans but remain focused on performance - بگ بیش لیگ (BBL) میں شامل پاکستانی کرکٹ اسٹارز آسٹریلین پرستاروں کے شکر گزار مگر توجے کارکردگی پر !
    Dec 26 2025
    Australian cricketer and Sydney Thunder skipper David Warner said the PSL has long supported Australian cricket and added that it is exciting to see Pakistani players featuring in the BBL. In the Big Bash League 2025–2026, Pakistani players praised the league’s high standard and intense competition. Shaheen Shah Afridi and Shadab Khan described the excitement as outstanding, saying the BBL experience is vital preparation for PSL 2026 and the upcoming World Cup. - بیگ بیش لیگ 2025–2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے لیگ کے اعلیٰ معیار اور سخت مقابلوں کو سراہا، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور شاداب خان نے لیگ کے جوش و خروش کو شاندار قرار دیا۔ کھلاڑیوں نے بی بی ایل کے تجربے کو پی ایس ایل 2026 اور آئندہ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے اہم قرار دیا۔جبکہ ڈیوڈ وارنر اور شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ 2026 کے بارے میں بھی بات کی۔
    Show More Show Less
    6 mins
  • Did you know that a suburb of Melbourne is the birthplace of the Ashes? - کیا آپ جانتے ہیں کہ میلبورن کے ایک مضافاتی علاقے میں ایشز کی ابتدا ہوئی تھی؟
    Dec 29 2025
    The Ashes is one of the most famous and ancient traditions in cricket history, and few people know that its iconic trophy was crafted in Sunbury, a suburb of Melbourne. This story adds a new dimension to the history, tradition and centuries-long rivalry between Australia and England. - ایشز کرکٹ کی تاریخ کی سب سے مشہور اور قدیم روایات میں سے ایک ہے اور بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس کی علامتی ٹرافی میلبورن کے ایک مضافاتی علاقے سنبری میں تیار کی گئی تھی۔ یہ کہانی کرکٹ کی تاریخ، روایت اور آسٹریلیا و انگلینڈ کے درمیان صدیوں پر محیط رقابت کو ایک نئی جہت دیتی ہے۔
    Show More Show Less
    2 mins
  • Khawaja’s retirement: 87 Tests, after once being told he’d never make Australia’s team. - 87 ٹیسٹ میں 16 سنچریاں بنانے والے عثمان خواجہ،جن سے کہا گیا تھا کہ وہ کبھی آسٹریلین ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے
    Jan 2 2026
    Usman Khawaja, the renowned Australian batsman who scored 16 centuries and was once told he could never make a place in the Australian cricket team, is now retiring from cricket after scoring over 6,000 runs in 87 Test matches. He is also known for his vocal support for the people of Gaza. Australia’s first Muslim, Pakistani-born star cricketer, Usman Khawaja, will retire from international cricket after the fifth Ashes Test against England at the Sydney Cricket Ground this week. Listen community reactions to his retirement in this podcast. - 16 سنچریز بنانے والے مایہ ناز آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ جن سے کہا گیا تھا کہ وہ کبھی بھی آسٹریلین کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکتے وہی عثمان خواجہ اب 87 ٹیسٹ میچز میں 6,000 سے زائد رنز بنا کر کرکٹ کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ وہ غزہ کے عوام کی کھل کر حمایت کرنے کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔آسٹریلیا کے پہلے مسلم، پاکستانی نژاد مایہ ناز آسٹریلین کرکٹر عثمان خواجہ اس ہفتے انگلینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ایشز کے پانچویں ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ان کے ریٹائرمنٹ پر کمینویٹی کا ردّعمل جانئےاس پوڈ کاسٹ میں۔
    Show More Show Less
    7 mins