• How to cater for your dietary restrictions - غذائی ترجیحات کے مطابق کھانے کا انتظام کیسے کریں؟
    Jan 13 2026
    Australia is known as the allergy capital of the world. Our diverse population also means that we express our religious beliefs, ethics, health and personal choices through the food we eat. We called on some experts to help us navigate all the labelling, certifications and resources that can inform our food choices. - آسٹریلیا کو دنیا میں الرجی کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ یہاں کی متنوع آبادی کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم اپنے مذہبی عقائد، اخلاقی اقدار، صحت اور ذاتی انتخاب کا اظہار اپنی خوراک کے ذریعے کرتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے چند ماہرین سے بات کی تاکہ وہ ہمیں فوڈ لیبلنگ، سرٹیفیکیشنز اور دستیاب وسائل کو سمجھنے میں مدد دے سکیں، جو ہماری غذائی ترجیحات کے مطابق درست انتخاب میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
    Show More Show Less
    9 mins
  • Your guide to camping in Australia - آسٹریلیا میں کیمپنگ کیسے کریں؟
    Jan 6 2026
    Going camping is an incredible way to experience Australia’s great outdoors whilst also taking a break from technology and daily routines. We unpack the benefits of camping, the preparation required, the equipment you should consider taking, and how to be a considerate camper. - آسٹریلیا کے بہترین قدرتی مناظر کا تجربہ کرنے کا ایک بہترین طریقہ کیمپنگ ہے، جبکہ آپ کو ٹیکنالوجی اور روزمرہ کی روٹین سے بھی وقفہ ملتا ہے۔ آج خوش آمدید آسٹریلیا میں ہم کیمپنگ کے فوائد، تیاری کی ضرورت، لے جانے والے آلات، اور حساس کیمپنگ کے طریقے کا جائزہ لیتے ہیں۔
    Show More Show Less
    8 mins
  • How to cope during a heatwave in Australia - گرمی کی لہر میں خود کو کیسے محفوظ رکھیں
    Dec 16 2025
    Summer in Australia can be very hot, and as our climate continues to warm, heatwaves are expected to become more frequent and more intense. In this episode of Australia Explained, we cover what a heatwave is, why they pose such a significant risk to human health, who is at most risk, and how to best prepare to cope with a heatwave. - آسٹریلیا میں موسم گرما شدید تپش والا ہو سکتا ہے، اور جیسا کہ زمین کی آب و ہوا مسلسل گرم ہوتی جا رہی ہے، توقع کی جاتی ہے کہ گرمی کی لہریں زیادہ تسلسل کے ساتھ اور مزید شدید ہو جائیں گی۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں، جانئے کہ ہیٹ ویو کیا ہے، کیوں یہ انسانی صحت کے لیے اتنا بڑا خطرہ ہے، کن لوگوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، اور ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے بہترین تیاری کیسے کی جائے۔
    Show More Show Less
    9 mins
  • Your first steps to engaging with Indigenous Australians - انڈیجنس آسٹریلینز کے ساتھ ربط قائم کرنے کا پہلا قدم
    Dec 9 2025
    Connecting with Indigenous Australia can be daunting for a newcomer to the country. So, where do you start? We asked Yawuru woman Shannan Dodson, CEO of the Healing Foundation, about simple ways to engage with First Nations issues and people within your local community. - انڈیجنس آسٹریلینز کے ساتھ ربط قائم کرنا آسٹریلیا میں نئے آنے والے افراد کے لئے مشکل ہو سکتا ہے، تو اس رابطے کا آغاز کیسے کیا جائے؟ہم نے ہیلنگ فاؤنڈیشن کے سی ای او یوورو خاتون شینن ڈوڈسن سے فرسٹ نیشنز کے مسائل اور ان افرادکے ساتھ رابطہ یا دوستی قائم کرنے کے آسان طریقوں کے بارے میں پوچھا جو آپ کی لوکل کمیونٹی میں موجود ہوں ۔
    Show More Show Less
    8 mins
  • A parent’s guide to help teens adjust to social media age restrictions - نوجوانوں پر آسٹریلیا میں سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی :والدین کیسے مدد کر سکتے ہیں
    Dec 2 2025
    Australia is restricting access to social media accounts for under-16s, and many families are wondering what it means in practice. While the rules place responsibility on tech platforms rather than young people or their parents, the changes may still create stress for teens who rely on social media to stay connected. Find out how the ban will work, why connection still matters, and how experts suggest supporting young people through the transition. - آسٹریلیا میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کو 16 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے محدود کیا جا رہا ہے، اور بہت سے خاندان حیران ہیں کہ اس کا عملی طور پر کیا مطلب ہو سکتا ہے۔ گو کہ نئے قوانین ٹیک کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں نہ کہ نوجوانوں یا ان کے والدین کو، لیکن یہ تبدیلیاں اب بھی ان نوعمروں کے لیے تناؤ پیدا کر سکتی ہیں جو کمیونٹی سے ربط برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں۔ جانیں کہ یہ پابندی کیسے کام کرے گی، کیوں ربط اب بھی اہم ہے، اور ماہرین کس طرح نوجوانوں کی اس تبدیلی کے دوران حمایت کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
    Show More Show Less
    8 mins
  • From black tie to casual: How to decode dress codes - رسمی پہناوا یا غیر رسمی ملبوسات، کس موقع پر کیا پہنا ٹھیک ہے؟
    Nov 25 2025
    You’ve received an invitation that reads “Dress code: Cocktail attire”. What is this ‘code’? And more importantly, what will you wear? In this episode, we demystify the most common dress codes so that you can feel comfortable at any event. - آپ کو ایک دعوت نامہ موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے "ڈریس کوڈ: کاک ٹیل لباس"۔ یہ 'کوڈ' کیا ہے؟ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس محفل میں آپ کیا پہنیں گے؟ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں، ہم سب سے عام ڈریس کوڈز کا تذکرہ کریں گے تاکہ آپ کسی بھی محفل میں پر اعتماد انداز میں شریک ہو سکیں ۔
    Show More Show Less
    8 mins
  • From Mabo to modern Australia: the ongoing story of native title - مابو سے جدید آسٹریلیا تک: نیٹِو ٹائٹل کی جاری کہانی
    Nov 19 2025
    Australia is known around the world for its rich and diverse First Nations cultures. But when it comes to native title and land rights, you might still wonder what they actually mean. Discover what native title means in Australia, how it began with the Mabo Case, what the Native Title Act does, and why it matters for all Australians. - آسٹریلیا دنیا بھر میں اپنی بھرپور اور متنوع فرسٹ نیشنز ثقافتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ لیکن جب بات مقامی ملکیت اور زمین کے حقوق کی آتی ہے، تو آپ پھر بھی سوچ سکتے ہیں کہ ان کا اصل مطلب کیا ہے۔ دریافت کریں کہ آسٹریلیا میں نیٹِو ٹائٹل کا کیا مطلب ہے، یہ مابو کیس سے کیسے شروع ہوا، نیٹو ٹائٹل ایکٹ کیا کرتا ہے، اور یہ تمام آسٹریلویوں کے لیے کیوں اہم ہے۔
    Show More Show Less
    9 mins
  • How to plan for your child’s financial future in Australia - آسٹریلیا میں بچوں کے مالی مستقبل کی منصوبہ بندی کیسے کریں؟
    Nov 11 2025
    Financial planning can feel stressful for any parent. When it comes to saving for your child’s future, knowing your options helps make informed decisions. And teaching your kid healthy money habits can be part of the process. - آسٹریلیا میں زندگی مہنگی ہو سکتی ہے اور اگر آپ کے زیرِ کفالت بچے ہوں تو اخراجات میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر جب بات اُن کے مالی مستقبل کے لیے بچت کرنے کی ہو۔ یہ مدد ہو سکتی ہے اُن کی پہلی گاڑی خریدنے میں، گریجوایشن کے بعد بیرونِ ملک سفر کے لیے، یا گھر کے ڈیپازٹ کے لیے پیسے جمع کرنے کی۔
    Show More Show Less
    7 mins